بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے وہ اگلے پانچ سال بھی حکومت کریں گے،

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے وہ اگلے پانچ سال بھی حکومت کریں گے،کپتان کے سارے کھلاڑی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور جومنحرف ہوئے ہیں انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں،پاکستان کی جمہوریت مضبوط ہے اور ملک کا چہرہ نکھر کرسامنے آئے گا،اپوزیشن کو احتجاجی کا آئینی حق ہے

مگر تصادم کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی۔پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ لوگوں کے ضمیر خرید کر عدم اعتماد کی مہم چلائی جارہی ہے مگر ضمیر خریدنے اور بیچنے والوں سب کا راستہ روکنا ہوگا. وزیر مملکت نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے آئے روز حکومت پر الزامات لگائے جاتے ہیں مگر جو لوگ مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئے ان کے پاس کوئی جواز نہیں ہے،آصف علی زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے لوٹ مار کے پیسوں سے سیاست میں جو گند کیا ہے اس کا صفایا کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ اگر کوئی رکن عوام کی ووٹ کی وجہ سے منتخب ہوا ہے تو عمران خان کہ وجہ سے ہوا کیونکہ لوگوں نے عمران خان کوووٹ دیا ہے اور عوام کسی کو امانت میں خیانت نہیں کرنے دیں گے۔فرخ حبیب نے کہا کہ منتخب اراکین کے گلے شکوے سننا ایک جمہوری عمل ہے جو ہم نے پہلے بھی سنے اور اب بھی ان کے گلے شکوے دور کریں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اتحادی کابینہ کاحصہ ہیں اور ابھی تک انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا اور ہم اتحادیوں کو پچھلے ساڑھے تین سال بہت اچھے طریقے سے ساتھ لے کر چلیں ہیں،جس قسم کا پروگرام سازشی ٹولے نے بنایا ہے ملکی معیشت اس کی متحمل نہیں ہو سکتی مگر سازش کرنے والے ناکام ہوں گے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ جس دن سے عمران خان نے حلف اٹھایا اس دن سے لوٹ مار کرنے والے ان کے خلاف سازش کررہے ہیں اور آر یاپار والے باربار خوار ہوتے رہیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ناراض اراکین دوبارہ حکومت کے ساتھ نظر آئیں گے اور اپوزیشن ایک بار پھر پانامہ کی طرح روتی ہوئی نظر آئے گی۔جمہوریت کی مضبوطی کے لئے سیاست میں پیسے کا استعمال روکنا ہو گا، سب نے دیکھا کہ سینیٹ انتخابات میں بھی پیسہ چلا،اب بھی ضمیروں کے سودے کیے جا رہے ہیں۔ وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہاکہ سپریم کورٹ کے سامنے پاکستان کی تاریخ کا انتہائی اہم معاملہ ہے،پاکستان کی معیشت کی سمت درست ہے، برآمدات بڑھ رہی ہیں،وزیراعظم عمران خان اگلے پانچ سال کے لئے بھی منتخب ہوں گے،آئین کے تحت سب کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے،جلسہ ضرور کریں، قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو کارروائی ہو گی،اتحادیوں کو پہلے بھی ساتھ لے کر چلے ، آئندہ بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔فرخ حبیب نے مزید کہاکہ سازشی عناصر پہلے دن سے حکومت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں،منحرف ارکان واپس آئیں گے اور مٹھائیاں کھانے والے روتے نظر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…