ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد ن لیگ سے کون وزیراعظم ہو گا ؟ لیگی رہنما محمد زبیر اعلان کر دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان و سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم ہونگے اور نواز شریف وطن واپس آئیں گے،عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں،اپوزیشن کوللکارنے کی بجائے وہ 27 مارچ کو جلسے میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوارکولانگ مارچ کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) سندھ کے مشاورتی اجلاس کے بعد مسلم لیگ ہائوس کارسازمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرخواجہ طارق نذیر اوردیگرمسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں اس وقت وہ اقلیتی حکومت کے وزیر اعظم ہیں لہٰذا اخلاقی طور پر 27 مارچ کو اپنے جلسے میں استعفی کا علان کردیں اگر حکومت نے گڑبڑ نہ کی تو 2 یا 3 اپریل عمران خان فارغ ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا اپوزیشن عمران خان کو آئینی طریقے سے گھر بھیج رہی ہے اس کے بعد میاں شہباز شریف وزیر اعظم ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی وہ کام کریں جو آئین اور قانون کہتا ہے کیوں کہ مستقبل قریب میں نہ تو وہ رہیں گے اور نہ ہی عمران خان پھر ان کو کوئی نہیں بچا سکتا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سلیکٹ کرکے حکومت دی گئی ،وزیر اعظم نے سوائے انتقامی کارروائی کے کچھ نہیں کیا،عوام ہم سے پوچھتے تھے کہ عمران خان سے کب نجات دلارہے ہیں،ہم آئینی طریقے سے عمران خان کو گھر بھیج رہے ہیں،ہم نہ تو پارلیمنٹ پر اٹیک کررہے ہیں اور نہ ہی پی ٹی وی پربلکہ تحریک عدم اعتماد لارہے ہیں،اخلاقی طور پر عمران خان چلے جائیں،محمد زبیر نے کہاکہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد نواز شریف وطن واپس آئیں گے،نواز شریف اپنے خلاف عدالتی فیصلوں کا سامنا کریں گے۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ۔ مسلم لیگی رہنمانے کہاکہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے سندھ بھرسے قافلے روانہ ہونگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…