بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک عدم اعتماد، 25 مارچ کو اجلاس کیوں بلایا گیا؟ وجوہات بھی سامنے آگئیں

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے 25 مارچ کوقومی اسمبلی اجلاس بلانے کی وجوہات بھی حکم نامے میں بیان کردیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اسپیکر کا کہنا ہے کہ

8 مارچ کو اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اپوزیشن کی جانب سے موصول ہوئی، قومی اسمبلی نے او آئی سی اجلاس قومی اسمبلی ہال میں انعقادکیلئے21 جنوری کوقراردادمنظورکی تھی اور قومی اسمبلی چیمبر کو فروری کے آخر میں تزئین وآرائش کیلئے وزارت خارجہ کے سپرد کیاگیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کی ریکوزیشن ملتے ہی سینیٹ سیکرٹریٹ سے سینیٹ ہال دینے کی درخواست کی گئی لیکن سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی ہال کی تزئین و آرائش کے باعث چیمبر دینے سے انکار کیا۔اسپیکر کا کہنا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے، ڈی سی اسلام آبادکوبھی اجلاس کیلئے موزوں جگہ تلاش کرنے کا کہاگیا لیکن ڈی سی اور چیئرمین سی ڈی اے نے موزوں جگہ نہ ہونے سے تحریری آگاہ کیا جس کے بعد تمام صورتحال کاجائزہ لےکر قومی اسمبلی اجلاس 25 مارچ کوبلانےکا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ بروزجمعہ صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے 25 مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانا خلاف آئین قرار دیا ہے اور اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…