بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی لائن لگ گئی ، ایک اور رہنما نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

کوئٹہ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رحمان آغا نے پارٹی سے مستعفی ہو کر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے کااعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے سینئر رہنماء سید ثناء اللہ آغا، ڈویژنل صدر علا ئو الدین ترین، کوئٹہ سٹی کے سینئر نائب صدر لیا قت آغا،ارباب خا ن کا سی ،

بلال خان بھی موجود تھے، رحمان آغا نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی میں بہت سی مثبت تبدیلیاںدیکھی جس کی بناء پر شمولت اختیار کر نے کا فیصلہ کیا ہے ،اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے سینئر رہنماء سید ثناء اللہ آغانے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی صرف بلو چستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان بھر میں فعال ومنظم ہے ، پاک سر زمین پارٹی میں دوسری پارٹیوں کے کارکن درجوق شمو لیت اختیار کر رہے ہیں جن کا مقصدصرف اور صرف یہ ہے کہ انہیں برابر ی کے حقوق دیئے جائیں ،انہوں نے کہا کہ جب تک اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہو جا تے تب تک سسٹم نہیں چلا یا جا سکتا،انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال نے کراچی میں جس انداز میں کام کر کے دیکھا یا ہے وہ قابل تحسین ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مصطفی کمال خان کو قوم وملک کی خدمت کر نے کا موقع دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ آج تک مصطفی کمال پر کرپشن ثابت نہیں ہو سکی اور نہ ہی انکی کوئی جا ئیدادیں ہیں ،انہوں نے کہاکہ کر اچی میں آئے روز در جنوں کی تعداد میں لوگ ما رے جا تے تھے مصطفی کمال کے آنے کے بعد سب کے لئے آواز بلند کی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی جڑیںتمام صوبوں میں پھیلی ہو ئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں مزید شمولیتی بھی متوقع ہیں ، انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال کا نظریہ گھر گھر تک پہنچا ئیں گے ،انہوں نے کہا کہ رحمان آغا کو پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…