بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عامر لیاقت سے طلاق کے بعد طوبی انور کا اپنے مستقبل کے حوالے سے نیا انکشاف

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (آئی این پی )پاکستان کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ سیدہ طوبی انور نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے طلاق کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے نیا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔

میزبان کی جانب سے جب اداکارہ سے ان کے مقاصد اور خواہشات کے بارے میں پوچھا گیا تو جواب میں طوبی انور کا کہنا تھا کہ وہ شوبز میں نمبر ون ہیروئن بننے پر توجہ نہیں دے رہیں بلکہ، وہ اچھے پروجیکٹس کے ساتھ دلوں پر راج کرنا چاہتی ہیں اور اپنے فن پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہے۔خیال رہے کہ سیدہ طوبی انور عامر لیاقت کی دوسری بیوی کے طور پر منظر عام پر آئی تھیں تاہم شوہر کی تیسری شادی کے بعد انہوں نے عامر لیاقت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔طوبی نے خلع کے بعد اپنی پہلی پوسٹ میں قرآن پاک کی آیت ترجمے کے ساتھ لکھی تھی۔سیدہ طوبی انور نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ جو لوگ پاک دامنوں، بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔انہوں نے قرآن پاک کی یہی آیت اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کی تھی۔واضح رہے کہ 9 فروری کی شب سیدہ طوبی انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب اگلے ہی روز عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ نامی نوجوان لڑکی سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…