بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتے مگر عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہو گا، جہانگیر ترین گروپ اپنے مطالبےپر ڈٹ گیا

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن)ترین گروپ کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس میں ترین گروپ نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے

مذاکرات کیے۔ترین گروپ کے 17 ارکان اسمبلی نے تحفظات کی طویل فہرست حکومت کو پیش کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتے مگر عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہو گا۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے اپنی فہرست میں حکومت کو حلقوں کے مسائل اور بیوروکریسی کے رویے سے آگاہ کیا، ترین گروپ نے انتقامی رویے سے بھی حکومتی ٹیم کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو وزیراعظم عمران خان یا وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی پیشکش بھی کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے ترین گروپ کے مطالبات سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی میں شامل ترین گروپ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں حلقوں کے حقیقی تحفظات حکومت کے سامنے رکھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کا ترین گروپ سے دوبارہ ٹیلی فونک رابطے کا امکان ہے جبکہ آئندہ ایک دو روز میں ترین گروپ سے حکومتی ٹیم کی دوبارہ ملاقات کا بھی امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…