بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وفاقی وزیر کا رمضان المبارک میں گیم شو پر پابندی کا مطالبہ

datetime 20  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان سے رمضان المبارک کے دوران گیم شوز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے رمضان نشریات سے متعلق درخواست کی ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے خط میں وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی شکایات پر رمضان نشریات کے 6 رہنما اصول وزیراعظم عمران خان کو ارسال کیے ہیں ، خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ،وزیر مذہبی امور کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دوران رمضان معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، ساتھ ہی رمضان نشریات میں متنازع مسائل، مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ رمضان نشریات کے میزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہوں، میزبان و مہمانوں کا ڈریس کوڈ ماہ رمضان کے تقدس کے مطابق ہونا چاہیے۔ نورالحق قادری نے اپنے خط میں مزید درخواست کی کہ رمضان المبارک کے دوران مقدس شخصیات اور مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جائے، سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شوز اور دیگر غیر سنجیدہ پروگرامز نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے، نیز ماہ رمضان میں غیر اخلاقی، غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ اطلاعات اور پیمرا اس حوالے سے ٹی وی چینلز کو مناسب ہدایات جاری کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…