جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ جو بھی فیصلہ کرے گی ملکی مفاد کو ہمیشہ کی طرح مقدم رکھا جائے گا، چوہدری شجاعت حسین

datetime 17  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ جو بھی فیصلہ کرے گی ملکی مفاد کو ہمیشہ کی طرح مقدم رکھا جائے گا،حکمران جماعت اور اپوزیشن پارٹیوں کوصبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے،تلخیاں بڑھنے کی بجائے کم ہونی چاہئیںبصورت دیگر بات بہت دور تک چلی جائے گی ،جمہوریت نہ رہی تو کسی کو کچھ نہیں ملے گا،پارٹی عہدیدار اور کارکن عوامی بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،

انشاء اللہ ملک کا مستقبل روشن رہے گا۔گزشتہ روزسابق تحصیل و پوٹھوہار ٹائون کے ناظم راجہ حامد نواز سے اپنی رہائش گاہ اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن فوری طور پر جلسوں کی منسوخی کا اعلان کریں،ہمیں اتنی فکر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کرنی چاہیئے، سابق تحصیل و پوٹھوہار ٹائون کے ناظم راجہ حامد نواز نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستانی سیاست کا اہم ستون ہیں انکی ملکی سیاست پر گہری نظر ہے چوہدری شجاعت حسین ملکی سیاست کا سرمایہ ہیں انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں،یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی،سابق تحصیل و پوٹھوہار ٹائون کے ناظم راجہ حامد نواز نے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق تحصیل و پوٹھوہار ٹائون کے ناظم راجہ حامد نواز نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا پاکستان کی سیاست میں نام اور کردار نا قابل فراموش ہیں ملکی سیاست اور چوہدری شجاعت حسین ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمیشہ ایک بزرگ اور رہنماء کا کردار ادا کیا

ان سے محبت اور شفقت کا رشتہ بغیر کسی مفاد یا سیاسی تعلق سے ہٹ کر قائم و دائم تھا ہے اور رہے گا انکی کی صحت خرابی باعث تشویش رہی ہے تاہم اب انہیں روبصحت دیکھ کر اطمینان ہوا ہے انکی جلد صحت او ر ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے دعا گو ہوں،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، اتحاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…