منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو خلاف قانون قرار دیدیا

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈی ننس کو خلاف قانون قرار دے دیا اور کہا ہے کہ آرڈیننس کا سیکشن 181اے، الیکشن ایکٹ کی شق 233سے براہ راست متصادم ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جاری کیا گیا، انتخابی ضابطہ اخلاق بنانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ موجودہ آرڈیننس کا سیکشن 181اے، الیکشن ایکٹ کی شق 233سے براہ راست متصادم ہے یہ سیکشن شفافیت اور مام امیدواروں کو یکساں مواقع دینے کے برخلاف ہے۔دریں اثنا الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم، وزرائے اعلی، گورنرز کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی برقرار ہے، اسپیکرز، وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے مشیر بھی انتخابی مہم نہیں چلاسکیں گے، اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو انتخابی مہم چلانے کی مشروط اجازت ہوگی۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم میں حصہ لینے والے اراکین پارلیمنٹ قواعد کے پابند ہوں گے، منتخب بلدیاتی نمائندے بھی قواعد کے تحت انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…