بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپوزیشن کا سپیکر کیخلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ

datetime 12  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا ، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے تحریک پر

دستخط کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی وزرا اورحکومتی اراکین سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اسپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن اراکین سے دستخط کرالیے گئے، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے دستخط کیے ہیں۔اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر ہماریاراکین کو ملاقات کیلئے بلا رہے ہیں ، فون کررہے ہیں، اسپیکر کے اس اقدام کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں کہ وہ جانبدار ہوگئے ہیں۔خیال رہے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد جمع ہوگئی تو وہ قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے۔یاد رہے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جاچکی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد کرائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…