لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے وطن واپسی سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی آئندہ ہفتہ متوقع ہے جس کے بعد ترین گروپ کی جانب سے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ذرائع کا دعوی ہے کہ ترین گروپ کی آئندہ ہفتہ ہی (ن)لیگ کے ساتھ ملاقات کا امکان ہے جبکہ ترین گروپ کی پرویز الٰہی سے بھی ملاقات ہوگی، ان اہم ملاقاتوں سے قبل ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں سیاسی ملاقاتوں پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔قوی امکان ہے کہ مشاورتی اجلاس جہانگیر ترین کی وطن واپسی کے فوری بعد بلایا جائے گا۔
جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی آئندہ ہفتہ متوقع ، (ن) لیگ کے ساتھ ملاقات کا امکان، پرویز الٰہی سے بھی ملاقات ہوگی
12
مارچ 2022
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں