کوئٹہ(این این آئی)وفا قی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی کو بلیک میل اور ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، پانچ پانچ ووٹوں پر لوگ بلیک میلنگ کر کے پنجاب کی وزرات اعلیٰ مانگ رہے ہیں،تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لئے اطمینان کی تحریک ہو گی،عمران خان اگر سڑکوں پر نکل آئے تو وہ واقعی خطرناک ثابت ہونگے،
تحریک عدم اعتماد میں حمایت کیلئے اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی کو بلیک میل اور ہارس ٹریڈننگ کر رہی ہے، اپوزیشن معاملات کو خوش اصلوبی سے طے کر لئے ایسا نہ ہو انہیں 10سال تک انتظار کرنا پڑے، عمران خان کے ساتھ چٹان اور سائے کی طرح کھڑا ہوں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ میں نادرا میگا سینٹر کے افتتاح اور دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی انکے ہمراہ تھے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن نے ووٹوں کی خرید وفروخت کا بازار گرم کررکھا ہے،بلیک میلنگ کر رہے ہیں،کبھی نہیں سنا تھا کہ ایک رکن کا اتنا ریٹ لگے اپوزیشن چاہے کروڑوں روپے لگا ئے عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میر ی دعا اور خواہش ہے کہ یہ مسئلہ خوش اسلو بی سے طے پاجائے،کوئی حادثہ نہ ہوجائے کہ اپوزیشن کو ساری عمر پچھتانہ پڑے،الیکشن کو ایک سال با قی ہے یہ نہ ہو اپو زیشن اگلے دس سال بھی اپوزیشن لائن میں سلیکشن کی پیچھے لگی رہے۔ انہوں نے کہاکہ،تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لئے اطمینان کی تحریک ہو گی، انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کے جہاز میں لوگ رضامندی سے آرہے تھے اپوزیشن لالچ میں لا رہی ہے یہ لوگ ضمیر فروش ہیں جہانگیر ترین کے ساتھ لوگ حکومت بنا نے کیلئے آئے تھے لیکن وہ یہ لوگ پیسہ بنانے کیلئے آرہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں کسی اور کا ذمہ دار نہیں اور نہ ہی ان لوگوں کی طرح ہوں جو پا نچ،پانچ ووٹوں پر پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لئے بلیک میل کر رہے ہیں عمران خان اگر سڑکوں پر آگئے تو واقعی خطرناک ثابت ہونگے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کیساتھ ہے انہوں نے کہا کہ انصار الاسلام نے پارلیمنٹ لاجز پر چڑھائی کی کوشش
کی کسی ملیشیاکو اجازت نہیں ہو گی کہ وہ اسلام آباد میں دخلہ اندازی کی کوشش کرے، اسمبلی اجلاس اور تحریک عدم اعتماد کے آخر ی تین تک ایف سی اور رینجرز کو بھی احکامات جا ری کر دیئے ہیں کہ ایم این اے ہوسٹل اور ایم این اے لا جز، پالیمانی لاجز اور پارلیمنٹ کافاع کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس آرٹیکل245 کے تحت فوج طلب کر نے کا آپشن بھی موجود ہے تاہم انشاء اللہ اسکی ضرورت نہیں پڑے گی پی ڈی ایم کو شکست کا سامنا
ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز میں ابھی بھی کم اقدامات کئے ہیں مجھے اور مولانا فضل الرحمن کو تھرٹ ہے، مولانا عبد الغفور حیدری نے زبر دستی میرے سا تھ تصویر بنوائی ان سے کوئی سیا سی با ت نہیں ہوئی ہے، میں نمبر ون سے دوستی اور دشمنی رکھتا ہوں پارلیمنٹ لاجز میں 350سے زائد خاندان آباد ہیں،70لوگ کو ن تھے معلوم نہیں ہم نے مانسرہ اور مردان میں بھی لوگ روکے ہیں،اگر انصار الاسلام والوں میں ہمت ہے تووہ الیکشن والے دن آکر دیکھائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے ایم این اے پولیس کے ساتھ اپنی مشہوری کے لئے گئے تھے انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا الٹا بالٹی گوشت کھلایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے متعلق مجھ سے سوال نہ کریں ور نہ میں خفا ہو جاؤنگا اور مریم نواز میری بیٹیوں کی طرح ہیں۔ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری سمیت وزراء کا مشکور ہوں کہ کوئٹہ میں میگا سینٹر کا افتاح کیا،پہلی مر تبہ پاکستان میں ای ویزاکا اجراء کیا گیا، عمران خان کی قیادت میں ہم نے اس ملک میں صحت کارڈ کا اجراء کیا۔انہوں نے کہا کہ چمن میں بھی بائیو میٹرک سسٹم لگا دیا ہے نادرا کو احکامات دئیے ہیں کہ چار موبائل وین چلائیں تاکہ خواتین کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن ہو سکے۔