منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایک اور وکٹ کلین بولڈ، وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہوکر اہم ترین رہنما نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ عبدالرشیدگوڈیل نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔ذرائع کے مطابق عبدالرشیدگوڈیل نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں، وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے غیر فعال اور گھرپرہیں۔

عبدالرشیدگوڈیل نے کہا کہ شہر کی ترقی، استحکام اور مسائل کے حل کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہواتھامگر وزیراعظم عمران خان کراچی کیلئے کچھ نہ کرسکے، تحریک انصاف چھوڑچکا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہونگا، اپنی تمام تر توجہ اب کاروبار پر مرکوز کر رکھی ہے۔رشید گوڈیل نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں تین گروپس کام کررہے ہیں جسکی وجہ سے پارٹی اور کارکنان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔یاد رہے کہ سال دو ہزار اٹھارہ میں رشید گوڈیل متحدہ قومی موومنٹ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، رشید گوڈیل کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرپی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما رشید گوڈیل کی پارٹی میں شمولیت پربہت خوش ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…