بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ن لیگ کا وزیر اعظم کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ

datetime 12  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

اجلاس میں وزیراعظم کی آج کی تقریر کے مندرجات کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے وزیر اعظم کے لوئر دیر میں ہونے والے جلسے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر درخواست دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی اتحادیوں سے روابط پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اتحادیوں سے ملاقاتیں کرنے پر غور شروع کردیا، جبکہ مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات پر فیصلہ بھی پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…