بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

اشیاء ضروریہ کے مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری، ملک میں مہنگائی کی شرح 16.49 فیصد تک پہنچ گئی

datetime 12  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد اضافہ ہو گیا جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.49 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، برائلر مرغی 24 روپے 45 پیسے، پیاز 3 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 4 روپے 60 پیسے مہنگا ہوا، بیف 2 روپے 38 پیسے اور مٹن 33 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے کیلے 4 روپے 63 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چائے، چاول ، دال مسوردال چنا مہنگی ہوئیں، حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 15 روپے 65 پیسے فی کلو ، لہسن 14 روپے 17 پیسیفی کلو سستا ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر انڈے ایک روپے 69 پیسے فی درجن سستے ہوئے، دال ماش 1 روپے 72 پیسے فی کلو، دال مونگ 65 پیسے فی کلو سستی ہوئی، آٹے کا بیس کلو تھیلا 2 روپے 51 پیسے اور چینی 65 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…