جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مرغی کی قیمتیں سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد میں برائلر مرغی کی قیمتیں سال کی بلند ترین سطح پر پنہچ گئیں، گوشت کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے سے سفید پوش طبقہ پریشان ہو گیا۔گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتوں کے بعد اب مرغی کا گوشت بھی متوسط طبقہ کی پنہچ سے دور ہو چکا ہے،

فیصل آباد میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 425 روپے فی کلو ہو چکی ہے جبکہ بعض پولٹری دکانوں پر قیمت اس سے بھی زیادہ ہے، خریداروں کا کہنا ہے کہ مرغی خریدنے آئے تھے، قیمت سن کر خالی ہاتھ جا رہے ہیں۔مرغی کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف خریدار بلکہ پولٹری شاپ مالکان بھی پریشان ہیں، کہتے ہیں کہ قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ان کا کاروبار متاثر ہوا ہے اور فروخت میں بھی واضح کمی آئی ہے ۔مرغی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ اسسٹنٹ کمشنر صدر طلب اور رسد کو قرار دیتے ہیںخریداروں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت انسانی جسم کو صحت مند رکھنے کے لئے ضروری ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اور پولٹری ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے نہ پانے تک عوام کو زائد قیمتیں ادا کر کے مرغی خریدنا پڑے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…