بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی سابقہ اہلیہ سیمون کالہان کی جذباتی پوسٹ وائرل ہوگئی

datetime 11  مارچ‬‮  2022 |

سڈنی (این این آئی)گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرجانے والے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی سابقہ اہلیہ سیمون کالہان کی جذباتی پوسٹ وائرل ہوگئی۔شین وارن کی سابقہ اہلیہ سیمون کالہان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی

جو شین وارن اور اْن کے بچوں کی مختلف تصاویر کی مدد سے بنائی گئی۔ویڈیو میں شین وارن کو اپنے بچوں کے ساتھ مختلف جگہوں پر انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’شین سب سے زیادہ ہمارے بچوں بروک، جیکسن اور سمر سے محبت کرتے تھے۔سیمون نے لکھا کہ شین بہت جلد اپنے بچوں کو چھوڑ کر چلے گئے۔انہوں نے لکھا کہ شین کے لیے محبت باقی ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ شین وارن نے سال 1995 میں سیمون سے شادی کی تھی، اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔سال 2005 میں طلاق کے بعد، ان کی مختصر مدت کیلئے ایک بار پھر صلح ہوگئی تھی لیکن 2010 میں وہ دوبارہ الگ ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…