منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

مسجد وزیر خان شوٹنگ کیس،صبا قمر، بلال سعید کی بریت کی درخواستیں مسترد، دونوں فرد جرم کیلئے طلب

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مقامی عدالت نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں مسترد کر دیں، عدالت نے فردجرم عائد کرنے کے لئے دونوں کو16مارچ کو طلب کر لیا۔

ضلع کچہری لاہور میں صباقمر اور بلال سعید کی مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے کیس میں دائر بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے ملزمان کی مقدمے سے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے عبوری فیصلے میں ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔اداکارہ صبا قمر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ کے 10 دن بعد مقدمہ درج کیا گیا، یہ مقدمہ22 اے22 بی کی درخواست پر درج کیا گیا۔محکمہ اوقاف کی انکوائری رپورٹ بھی ہمارے حق میں ہے، اوقاف کے ریجنل منیجر اخلاق احمد کی رپورٹ کے مطابق دوران شوٹنگ نہ غیر اخلاقی لباس پہنا گیا اور نہ ہی کوئی غیر اخلاقی حرکت ہوئی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا گیا کہ ہمارے پاس تمام ثبوت یو ایس بی میں موجود ہیں، یو ایس بی میں ان کے ڈانس کی فوٹیج موجود ہے، مسجد مسلمانوں کے عبادت کی جگہ ہے ڈانس کرنے کی جگہ نہیں ہے۔اداکاروں نے مسجد کا تقدس پامال کرکے مسلمانوں کے جذبات جروح کیے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کچھ دیر بعد جاری کرتے ہوئے بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں اوربلال سعید اور صبا قمر کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے 16 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…