جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

ایسا گائوں جہاں پر اب شادی کرنے والے جوڑوں کو لاکھوں روپے دیئے جائیں گے

datetime 2  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اٹلی کے خطے لازیو میں شادی کرنے والے جوڑوں کو 2 ہزار یورو جو کہ پاکستانی رقم کےمطابق 3 لاکھ سے زائد بنتے ہیں دیئے جائیں گے۔ جوڑوں کو شادی ہالز، عروسی ملبوسات، کھانا، فوٹوگرافر، کار اور دیگر اخراجات کے عوض 2 ہزار یورو ملیں گے۔

نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق لازیو کے حکام نے اپنی اس مہم کو ’’ان لازیو ود لو‘‘ کا نام دیا ہے جس کا مقصد شادی کے شعبے کو کورونا وائرس وبائی امراض کے نتائج سے بچانا ہے اور اتنی بڑی رقم دینے کی وجہ کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ویڈنگ سیکٹر کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔حکام کی جانب سے یہ دلچسپ پیشکش ایک جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک دی گئی ہے اور اٹلی کے شہریوں کے ساتھ غیرملکی سیاح بھی اس مہم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔جوڑے اپنی درخواستیں اور رسیدیں فراہم کر سکتے ہیں جس پر انہیں شادی پر خرچ کی گئی رقم مل جائے گی۔یاد رہے لازیو میں منعقد ہونے والی سب سے مشہور شادیوں میں سے ایک شادی طلاق یافتہ ٹام کروز اور کیٹی ہومز کی تھی جنہوں نے 2006 میں یہاں ایک مشہور محل میں شادی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…