اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یوکرین سے50ہزار افراد کی ہمسائیہ ممالک کی طرف ہجرت، ایک لاکھ بے گھر

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یو این سی ایچ آر)کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران یوکرین سے 50 ہزار سے زائد افراد ہمسائیہ ممالک کی طرف ہجرت کر چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ شہری بے گھر ہوگئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد دو دن سے بھی کم وقت میں ہزاروں افراد یوکرین سے نکل چکے ہیں۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو ہی ایک لاکھ افراد ملک کے اندر بے گھر ہوگئے تھے اور جمعہ کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہمسایہ ممالک کی طرف رخ کر رہی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فلیپو گرانڈی کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹوں سے کم وقت میں 50 ہزار سے زائد یوکرینی شہری اپنا ملک چھوڑ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکثر افراد پولینڈ اور مولڈووا گئے ہیں اور کئی افراد اپنی سرحدوں کی طرف جا رہے ہیں۔یوکرین کے شہریوں کو پناہ دینے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ممالک اور لوگوں کا تہ دل سے شکریہ جنہوں نے اپنی سرحدیں کھلی رکھیں اور مہاجرین کا استقبال کر رہے ہیں۔مولڈووا کے صدر مائیا سینڈو کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین سے آنے والے لوگوں کو مالڈووا کی سرحد بحفاظت عبور کرنے کی اجازت دینے پر ان کا شکرگزار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر بین الاقوامی تعاون کے لیے فعال کرنے کی اپنی طرف سے بھرپور کوشش کرے گا کیونکہ آپ مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…