ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اردو بولنا بھی نہیں آتی، نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بنتا وفاقی وزیر علی زیدی بلاول پر برس پڑے

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن سکتا۔سندھ حقوق مارچ ریلی کے حوالے سے کراچی ٹول پلازہ پر خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو شہر میں بینرز لگانے سے روکا جا رہا ہے،

ابھی تو موسم گرم بھی نہیں ہوا اور یہ خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہو رہے ہیں، یا تو سب کے بینرز اتار دیں یا ہمیں نا روکیں۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کیا آپ کے غنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے یا رک جائیں گے، ہماری جماعت میں دہشت گردی ہے اور نا ہم ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس کے ذریعے ہمارے لوگوں کو تنگ نہ کریں، پیپلز پارٹی پورے شہر میں جھنڈے لگا رہی ہے، سیاست میں دہشت گردی سب سے پہلے پیپلز پارٹی لے کر آئی تھی۔صدر پی ٹی آئی سندھ کا چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ بے بی زرداری بھی احتجاج کر رہے ہیں، یہ ان کا حق ہے۔علی زیدی نے کہا کہ نام لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن سکتا، تم بھٹو تو ہو نہیں، تم زرداری ہو تو والد کی طرح منافقت بھری ہوئی ہے، اردو تمہیں بولنا نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم پی اے اللہ بخش کو نوٹس بھیج رہے ہو، ہم اس سے گھبرانے والے نہیں ہیں، ایسے ہتھکنڈوں سے ہم اور مضبوط ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…