اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے حملے کے بعدیوکرینی عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں ،حملوں کے بعد کئی شہری اپنا گھربار چھوڑ گئے ہیں ،کئی شہریوں نے حملوں سے بچنے کیلئے زیر زمین ٹرین اسٹیشنوں میں پنا ہ لے لی ۔نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر جنگ کی کئی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں ،ایسی ایک ویڈیو
سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون روسی فوج کے ظلم و ستم کو بیان کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک خاتون جس نے حملوں سے بچنے کیلئے سب وے پر پنا ہ لے رکھی ہے وہ رورو کر بتا رہی ہیں کہ وہ (یعنی روسی )صرف فوجی اڈوں پر حملے نہیں کررہے بلکہ شہریوں پر بھی حملے کررہے ہیں ۔
‘I would like them to know that they’re not attacking just military bases, they are actually attacking in our neighborhood’ — This woman became emotional talking about the Russian invasion while sheltering in a subway station in Ukraine pic.twitter.com/yl2nzDKWhy
— NowThis (@nowthisnews) February 25, 2022