اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حکومت کو گھر نہیں بھیج سکتی ۔ نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ حکومت ایک فون کال کی مار ہے، درحقیقت ریموٹ کہیں اور ہے آج ایک فون کال چل جائے تو بلوچستان پارٹی اور ایم
کیوایم پاکستان اگلے ہی لمحے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیں گی ۔ سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ میری خود 2 لوگوں سے بات ہوئی ہے جو کہتے ہیں کہ ہم حکومت سے علیحدہ ہورہے ہیں، ایم کیو ایم کی قیاد ت لاہور بھی اسی سلسلہ میں آئی تھی اور انہوں نے یہاں ق لیگ اور شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
حکومت ایک فون کال کی مار۔۔۔۔ سنیئے عارف حمید بھٹی کا اہم تجزیہ @arifhameed15 @PTIofficial @pmln_org #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/f1gOyL67OC
— GNN (@gnnhdofficial) February 24, 2022