اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

میچ آئرلینڈ جیتا اور شائقین کے دل مسلمان نیپالی وکٹ کیپر نے جیت لیے

datetime 19  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر آصف شیخ نے آئرلینڈ کے کھلاڑی اینڈی مک برائن کو کپتان سندیپ لیمچنے کی ہدایت پر رن آؤٹ کرنے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان میں 4 ملکی ٹی 20 سیریز میں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں نیپال کے بولر کمال سنگھ ایری گیند کرانے کے بعد آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی

اینڈی میک برائن سے ٹکرائے جس سے وہ کریز پر نہ پہنچ سکے اور وکٹ کیپر آصف شیخ نے انہیں رن آؤٹ نہیں کیا۔عمان میں کھیلا گیا یہ ٹی 20 میچ آئرلینڈ نے جیت لیا مگر دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کے دل نیپال کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر آصف شیخ نے جیت لیے۔کرکٹ کمنٹیٹر اینڈیریو لیوںارڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بہت متاثرکن لمحہ تھا جو دنیا بھر میں وائرل ہوگیا‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’کچھ باتیں جو میں کمنٹری کے دوران کرنا بھول گیا یہاں میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ نیپالی کرکٹ ٹیم کو خود پر فخر کرنا چاہیے‘۔کمنٹیٹر نے اپنے پیغام میں  مزید کہا کہ ’ نیپال میچ ہار گیا لیکن کرکٹ کی دنیا کے دل جیت لیے۔ ایک بات جو میں نہیں سن سکا وہ یہ کہ نیپال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان سندیپ لیمچنے نے آصف خان کو اینڈی مک برائن کو رن آؤٹ نہ کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے بعد سندیپ لیمچنے اینڈی سے ہاتھ بھی ملانے گئے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’ اس موقع پر نیپال کے تمام کھلاڑی آصف شیخ اور کپتان سندیپ کے فیصلے پر داد دینے کے لیے کھڑے ہوگئے‘۔

1/9) ?️It’s been so inspiring to see this moment go that viral around the world. There’s a few things I might not have got across in the moment on commentary that I wanted to explain as to what made it so special & why Nepali cricket should be so proud

A #SpiritofCricket thread pic.twitter.com/CoqSt8uw3x

— Andrew Leonard (@CricketBadge) February 15, 2022

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…