لاہور(این این آئی) شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں بیٹے کے طعنوں سے تنگ آکر باپ نے خودکشی کرلی ۔ بتایاگیا ہے کہ شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میںکریانہ مرچنٹ 50سالہ محمد رمضان نے اپنے بیٹے کے طعنوں سے تنگ آکر دکان میں رکھی زہریلی گولیاں کھا کر گزشتہ روز اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کاآغازکردیا ۔