جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

‘اطلاعات ہیں مری میں اموات زیادہ ہوئیں جو چھپائی جا رہی ہیں ، تشویشناک دعویٰ سامنے آگیا

datetime 10  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ کسان کھاد کیلئے جگہ جگہ پر خوار ہو رہاہے چینی کیلئے لائنوں میں لگنا پڑتا ہے ، پاکستان میںسب سے زیادہ مہنگائی و بے روزگاری ہے، عمران خان کہتا ہے مہنگائی نہیں ہوئی،فارن فنڈنگ رپورٹ نے عمران خان کو سرٹیفائیڈ چورڈکلئیر کر دیا ہے،سب سے بڑی منی لانڈرنگ عمران نیازی نے کی دودھ کا

دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا،تین سو پچاس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے جارہے ہیں مہنگائی کا طوفان آئے گا ،مری معاملے پر حکومت کو پتلی گلی سے نکلنے نہیں دینگے نیازی کو حساب دینا ہوگا،شہبازشریف کے دور میںمری کیلئے قواعد و ضوابط تھے ،مختلف انجینئرز کو ڈیوٹی دی جاتی تھی، یہ کونسا نیا پاکستان ہے جہاں لوگ مدد کیلئے پکارتے رہے لیکن مشینری ہونے کے باوجود کوئی ان کی مدد کو نہ پہنچا ،تب عمران خان اور وزیراعلیٰ بزدار کا ہیلی کاپٹر کہاں تھا ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے ظفر اقبال کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ دوسرا دن ہے سانحہ مری پرقوم صدمے میں ہے ،قوم کو کہنا چاہتا ہوں گاڑیوں میں بچیوں کی ویڈیو دیکھی جو برف دیکھنے گئی وہ گاڑی میں مر گئیں، چند گھنٹوں میں ایک لاکھ گاڑی ہوئی تو ہلاکتوں پر نیازی کمبل اوڑھ کر سوئے رہے۔وفاقی وزرا نے مری جاکر مگر مچھ کے آنکھوں بہائے،وہی عمران نیازی ہے جب کراچی میں جہاز کریش ہوا تو نتھیا گلی میں سیر سپاٹے کررہاتھا،عمران خان کراچی گیا تو جہاز کریش کے اہلخانہ سے ملنے کے بجائے گورنر ہائوس میں میٹنگ کے بعد واپس آ گیا،سوٹ پہن کر وزیر داخلہ ٹریفک پولیس کا کردار ادا کررہاتھا جب گاڑی میں تہتر لوگ جل گئے تو لواحقین سے اظہار افسوس کرتا ۔انہوںنے کہاکہ کسان کھاد کیلئے جگہ جگہ پر خوار ہو رہاہے چینی کیلئے لائنوں میں لگنا پڑتا ہے عمران کہتا مہنگائی نہیں ہوئی۔شہبازشریف کے دور میںمری کیلئے قواعد و ضوابط تھے مختلف انجینئرز کو ڈیوٹی دی جاتی تھی، کیا یہ نیا پاکستان ہے ،ایکسپریس وے پر کیمرہ موجود ہے بزدار کہاں تھے جب لوگ مسیحا کو پکار رہے تھے۔نوید اے ایس آئی مدد کیلئے فون کرتا رہا مگر کوئی اس کی مدد کیلئے نہیں آیا،عمران خان کا ہیلی کاپٹر کہاں تھا ،وزیر اعلی کا ہیلی کاپٹر کہاں تھا جب اموات ہو رہی تھیں۔نیازی قوم کی اللہ کی پکڑ میں آئو گے قوم کو دھوکہ دیا ۔اسمبلی اجلاس کیلئے ریکوزیشن بھجوا رہا ہوں جس میں مری حادثہ کی جوڈیشنل انکوائری کا مطالبہ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ رپورٹ نے سرٹیفائیڈ چور عمران خان کو ڈکلئیرڈ کر دیا ہے،تمہیں قوم کے سامنے منہ دکھانے کا موقع نہیں دیں گے ، تمہارے کرتوت فارن فنڈنگ کیس میں کھول دئیے ہیں۔سب سے بڑی منی لانڈرنگ عمران نیازی نے کی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوا گیاہے۔ انہوںنے کہاکہ سانحہ ساہیوال پر عمران خان سیون کلب میں بیٹھا رہااہلخانہ کو دو کروڑ روپے دئیے جو بے حسی ہے۔ پاکستان میں خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی و بے روزگاری ہے، تین سو پچاس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے جارہے ہیں مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔عمران خان نے سچ کہا سونامی آئے گی پچاس لاکھ گھر نہ بنے ایک کروڑ نوکریاں نہیں ملیں بے روزگاری و مہنگائی کا سونامی آیا ہے ۔بزدار سمجھتا ہے جو حال شوگر و گندم کمیشن کا ہوا اگر وہ سمجھتے ہیں سانحہ مری پر کمیشن کو بھولنے نہیں دوں گا

کرداروں کو چھپنے نہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔انہوںنے کہاکہ اطلاعات زیادہ اموات کی آ رہی ہیں لیکن اس کا حساب عمران نیازی کو دینا پڑے گا۔واویلا کرتے ہیں بزدار ریسکیو کو شاباش دے رہا ہے فواد چودھری کہتا اتنے لوگ چلے گئے معاشی خوشحالی ہو رہی ہے یہ تماش بین لوگ ہیں ،یہ اپنی بچیوں پر بھی سیاست کرتے ہیں شرم نہیں آتی،قوم کو یقین دلاتاہوں (ن) لیگ حکومت کو گھر

بھیجنے کیلئے ہر راستہ اختیار کرے گی ۔مری معاملے پر حکومت کو پتلی گلی سے نکلنے نہیں دینگے نیازی کو حساب دینا ہوگا۔عدم اعتماد ہو یا احتجاج ہو پاکستان کو بچانے کا موقع ہے انہیں گھر جانا پڑے گا۔مری میں امپورٹڈ سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری موجود ہے ہم نے شہبازشریف دور میں سنو سکوٹرز لے کر دئیے تاکہ ایمرجنسی میں لوگوں کو نکال سکیں۔ڈینگی کا خاتمہ ہوگیا تھا وہی سپرے

والی گاڑیاں کارپوریشن میں کھڑی ہیں اور ڈینگی سے لوگ مر گئے،نہ مشینری چلی انتظامیہ عمران اور بزدار سوئے ہوئے تھے یہ قوم سے سنگین مذاق ہے اسے بند ہونا چاہئیے،ہم تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں اتحادی جماعتوں کو سوچنا ہوگا ملک پہلے اتحاد بعد میں ہے ،قوم عمران خان کو معاف نہیں کرے گی۔اللہ کی مخلوق سے ظلم کیا ریاست مدینہ کی بات کرتے شرم آنی چاہئیے۔عمران خان کا جب احتساب ہوگا تو وہ حقائق سن کر قوم حیران رہ جائے گی نیازی سب سے بڑا مافیا ہے وگرنہ مہنگائی کنٹرول ہو جاتی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…