بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

صرف پانچ ماہ میں 33 ارب ڈالر کی اشیا ء درآمد کی گئیں،20 ارب 64 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ

datetime 19  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)پاکستان نے رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 33 ارب ڈالر کی اشیا ء درآمد کیں جبکہ 20 ارب 64 کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کی پانچ ماہ کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق اس مدت میںساڑھے 81 کروڑ ڈالر کی کاریں درآمد کی گئیں جوکہ 150 فیصد تک اضافہ بنتا ہے جبکہ 112 فیصد اضافے سے 8 ارب 37 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔4 ارب ڈالر یعنی 673 ارب روپے کی خوراک درآمد کی گئی

جس میں دودھ، کریم، گندم، چائے، چینی، مصالحے، سویا اور پام آئل اور دیگر اشیا ء شامل ہیں، خوراک کی درآمد میں 33 فیصد اضافہ ہے۔رپورٹ کے مطابق 85 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کے فونز سمیت 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کی مشینری درآمد کی گئی جبکہ 58 فیصد اضافے سے 2 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل اشیا ء درآمد کی گئیں۔کیڑے مار ادویات سمیت 6 ارب ڈالر کا زرعی سامان منگوایا گیا جبکہ 2 ارب 76 کروڑ ڈالر کا سونا، لوہا، اسٹیل اور ایلومینیم درآمد کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…