بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا مشترکہ ٹیلی ویژن قائم کرنے کا فیصلہ

datetime 19  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی، ملائیشیا کے درمیان میڈیا روابط کو فروغ دیا جائے گا اور سہ ملکی مشترکہ ٹیلی ویژن قائم کیاجائے گا،اوآئی سی کے تحت ایسافورم تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو مذہبی بحث

سے مسائل کوحل کرسکے ،رحمت العالمین اتھارٹی کے دائرہ کارکووسعت دی جائے گی اوآئی سی کے تحت ایساہی یونٹ تشکیل دیاجائے گا۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی اوآئی سی اجلاس میں مختلف مندوبین سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں وزیراعظم نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کاخصوصی ذکر کیا۔فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان،ترکی، ملائیشیا کے درمیان میڈیا روابط کو فروغ دیا جائے گا ،سہ ملکی مشترکہ ٹیلی ویژن قائم کیاجائے گا ،میڈیا اشتراک کیلئے فوکل پرسن بنادیئے گئے ہیں جوائنٹ میڈیا نیٹ ورک تشکیل دیں گے۔انہوںنے کہا کہ شدت پسندی کیمعاملات سے نمٹنے کی ضرورت ہے ،او آئی سی پلیٹ فارم کے تحت اسکالرز کا ایسایونٹ تشکیل دیاجائے جومذہبی مسائل میں رہنمائی کرسکے ،رحمت اللعالمین اتھارٹی کے ذریعے تمام اسکالرز کو ایک جگہ اکٹھاکیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اوآئی سی کے تحت ایسافورم تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو مذہبی بحث سے مسائل کوحل کرسکے ،رحمت العالمین اتھارٹی کے دائرہ کارکووسعت دی جائے گی اوآئی سی کے تحت ایساہی یونٹ تشکیل دیاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…