بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور 7500روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری آگئی

datetime 17  دسمبر‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی )حکومت کی جانب سے 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور 7500روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کیلئے دی گئی مہلت 31 دسمبر کو ختم ہوجائے گی۔واضح رہے کہ چاروں پرائز بانڈزکی قرعہ اندازی بند ہوگئی ہے اور اب جن شہریوں کے پاس یہ بانڈز ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ ان پرائز بانڈز کو کیش کرنے یا پریمیم بانڈز میں منتقل کرنے کیلئے بینکوں سے رابطہ کریں۔

اس ضمن میں حکومت متعدد بار ڈیڈ لائن میں توسیع بھی کرچکی ہے، ستمبر میں آخری تاریخ ختم ہونے سے قبل 3 ماہ کی توسیع کردی گئی تھی جو 31دسمبر کو ختم ہورہی ہے۔بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی صورتحال واضح نہیں ہے کیونکہ بعض پرائز بانڈز کیلئے اچھا خاصا وقت دیا جاچکا ہے، اس لئے تمام پرائز بانڈز کی واپسی میں مزید مہلت مشکل نظر آرہی ہے البتہ بعض پرائز بانڈز واپسی کیلئے مزید توسیع ہوگی۔خاص طور پر 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی واپسی کیلئے ڈیڈلائن میں توسیع کا امکان نہیں البتہ دیگر پرائز بانڈز واپسی کیلئے مزید مہلت دی جاسکتی ہے۔حکومت نے 40ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی خرید وفروخت 24 جون 2019 کو بند کردی تھی جسے تبدیل کرنے کی آخری تاریخ 30 مارچ 2020 مقرر کی گئی تھی اور 9 دسمبر 2020 کو 25ہزار روپے مالیت جبکہ 15ہزار اور ساڑھے 7 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز 29اپریل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔مجموعی طور پر اب تک 4 پرائز بانڈز بند کئے جاچکے ہیں اور 4 پرائز بانڈز کی معمول کے مطابق خرید وفروخت اور قرعہ اندازی ہورہی ہے جن میں 100روپے، 200روپے، 750روپے اور 1500روپے مالیت کے پرائز بانڈز شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…