پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

جاپان کا پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) جاپانی سفیر متشوہیرو واڈا نے کہا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی ماہرین جاپان کے لیے نہایت کارآمد ہو سکتے ہیں، جاپان کی ہیومن ریسوس کے اہل کار جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفامیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سے جاپان کے پاکستان میں سفیر متشوہیرو واڈا نے اہم ملاقات کی،

جس میں انھوں نے پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے پر گہری دل سپی کا اظہار کیا، ملاقات میں جاپان اور پاکستان کی وزارت آئی ٹی مشترکہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی ماہرین اپنی صلاحیت اور قابلیت کے اعتبار سے ترقی یافتہ ممالک سے کم نہیں، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، پروگرامنگ، اینیمیشن، اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے پاکستانی ماہر جاپان کے لیے سودمند ثابت ہوں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جاپان اپنی مانگ اور مطلوبہ قابلیت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرے ہم اسے پورا کریں گے، جاپانی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان آ کر ہمارے آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کر سکتی ہیں، ہماری وزارت ان کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔جاپانی سفیر نے اس موقع پر کہا ڈیجیٹل پاکستان ویڑن کے لیے وزارت آئی ٹی کے اقدامات قابل تعریف ہیں، جاپان معمر افراد جب کہ پاکستان نوجوان اور باصلاحیت افراد کا ملک ہے۔ان کا کہنا تھا جاپانی کمپنیاں انگریزی سے عدم واقفیت کی بنا پر اپنی مصنوعات کی مطلوبہ تشہیر نہیں کر پا رہیں، ہم یہ جانتے ہیں کہ پاکستانی آئی ٹی ماہرین جاپان کے لیے نہایت کارآمد ہو سکتے ہیں۔متشوہیرو واڈا نے کہا جاپان کی ہیومن ریسوس کے عہدیدار جلد پاکستان کا دورہ کر کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنا چاہیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…