جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا، نیا پاکستان کیا بنانا تھا،پرانے پاکستان کی بنیادیں ہلا دی ہیں، حمزہ شہباز

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تمام مافیاز کے سربراہ روزانہ عمران خان کے ساتھ بیٹھتے ہیں ، عمران نیازی کو بنی گالہ میں بیٹھ کر غریب کے دکھ نظر نہیں آتے، پٹرول پر قیمت کم کر کے اس پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے ،عمران خان نے اقتدار میں آ کر ڈھونگ رچایا ہوا ہے ،پاکستان میں لوگ مہنگائی سے پس رہے ہیں ،

کسانوں کو کھاد تک نہیں مل رہی کیا اس شخص کی پیشی نہیں ہونی چاہیے جس نے لوگوں کو دھوکہ دیا، پیشیوں کا تماشہ 4 سالوں سے چل رہا ہے ،قانون کے احترا م میں ہم عدالتوں میں آتے ہیں ، نیا پاکستان بنانے کے دعویداروںکو اپنی ناکامیوںکا جواب دینا پڑے گا۔ عدالت میںپیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ تین سال سے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، معیشت تباہ ہوچکی، مہنگائی نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا، پٹرول کی قیمت کم کر کے سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا، عمران خان نے قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا، جھوٹے حکمرانوں کا محاسبہ کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ایک کلو چینی کیلئے لوگوں کو لائنوں میں لگنے پر مجبور کر دیا گیا، معاشی ماہرین کہہ رہے ہیں پاکستان دیوالیہ ہوچکاہے ، آج یوریا کھاد کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے، آج مریضوں کے پاس دوا خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ کہتے ہیں گیس صبح، دوپہر، شام آئے گی لیکن گیس بالکل بھی نہیں آرہی کیا قوم بھکاری ہے ، عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے والے ملک میں کیا کر رہے ہیں ،پی ٹی آئی حکومت کا چوتھا سال ہے کہاں ہیں 50 لاکھ گھر ؟، عمران نیازی کو بنی گالہ میں بیٹھ کر غریب کے دکھ نظر نہیں آتے۔انہوںنے کہاانہوںنے کہاکہ تمام مافیاز کے سربراہ روزانہ عمران خان کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں ،عمران خان نے اقتدار میں آ کر ڈھونگ رچایا ہوا ہے ،

عوام کو ایک کروڑ نوکریاں کے دعوے کرنے والے کیا کر رہے ہیں ،عمران خان کو عوام کو جواب دینا پڑے گا،انہوںنے نیا پاکستان کیا بنانا تھا،پرانے پاکستان کی بنیادیں ہلا دی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عوام کو ہر معاملے میں دھوکہ دیا جا رہے ، یہ دعوے کرتے تھے کہ گندم کی بمپر کراپ ہو گی ،قوم کے بچے آج بھوکے ہیں اور لوگوں کو

ادویات نہیں مل رہیں ،ان لوگوں کو عوام کو بھوک میں مبتلا کرنے اور جھوٹ کا حساب دینا ہو گا ،یہ کھلاڑی نہیں یہ کھلواڑ کر رہے ہیں ،شرم کرو تمہارے دور میں تو ایک کلو میٹر سڑک تک نہیں بنی ۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام کی آنکھوں میں خون ہے ،قوم کو دہشتگردی کے ناسور کیخلاف متحد ہونا ہو گا، سانحہ اے پی ایس کا ذکر جب بھی

آتا ہے تو دل خون کے آنسو روتا ہے ، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، ہم نے سکیورٹی فورسزکے ساتھ مل کر ضرب عضب سے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا،عمران خان کے ہوتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ممکن نہیں۔آج ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے، حکمرانوںکے حساب کا وقت آنے والا ہے، ان کو حساب دینا ہو گا ،غریب کے گھر گرا دئیے لیکن بنی گالہ کو ریگولرائز کر دیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…