جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نیازی کی لڑکھڑاتی اور گر تی ہوئی حکومت کو اگلے سال تک چار مہینوں کا ’’این آر او‘‘ دیدیا گیا، حافظ حسین احمد کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کی حکومت کو گرانے کے لیے پی ڈی ایم کا مخالفتی احتجاج جسے ’’جہاد ‘‘ قرار دیا گیا تھا اب ’’ تین چلوں‘‘ یعنی چار مہینوں کے لیے بیرون ملک تشکیل دیا گیا ہے- وہ جمعرات کو اپنی رہائش گاہ

جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر محترم جناب ایاز صادق کی امارت میں مفاہمتی تبلیغی یا تبدیلی مشن لندن پہنچ گیا ہے جب کہ پی ڈی ایم کو ’’اومی کرون وائرس‘‘ کے شبہ میں فی الحال اگلے سال یعنی 23مارچ 2022ء تک ’’وینٹی لیٹر‘‘ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق لندن میں ’’محمود و ایاز ‘‘ کے مختلف بیانیہ میں یکسانیت لانے کی کوشش کریں گے تاکہ مسلم لیگ ن میں ’’ جعفر و صادق ‘‘ جیسے عناصر کی بڑھتی ہوئی تعداد کا راستہ روکا جاسکے۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے تین سالوں سے جے یو آئی ف کو ذاتی مفادات اور ایک مفرور اور مجرم خاندان کا وکیل صفائی بناکر پارٹی کو ’’وینٹی لیٹر‘‘ تک تو پہنچا دیاگیا ہے اور اب یہ بات بالکل واضح ہوچکی کہ عمران خان نیازی کی گر تی حکومت کو اگلے سال تک یعنی چار مہینوں کا ’’این ار او‘‘ دیدیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن میں ’’ایاز صادق ‘‘ کا مفاہمانہ لندن پلان عمران حکومت کو مہلت دینے کے سوا اور کچھ بھی نہیں اب اس صورت حال میں جے یو آئی ف کے مخلص اور بے لوث کارکن خواب خرگوش سے جاگ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…