بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد ہائی کورٹ کاتوہین آمیز تقریر کرنے والے مسعود الرحمن عباسی کو رہا کرنے کا حکم

datetime 16  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف توہین آمیز تقریر کرنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما مسعود الرحمن عباسی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان اور عدلیہ کے

خلاف توہین آمیز تقریر پر گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے بتایا کہ پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی دفعات لگائی گئی ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کونسا دہشت گردی سے متعلق ملزم نے جرم کیا ہے ؟ کونسا بم پھوڑنے کا ملزم نے کہا ہے؟۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانچ ہزار روپے کے مچلکے کے عوض ملزم مسعود الرحمن عباسی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔مسعود الرحمان عباسی کی توہین آمیز تقریر پر سپریم کورٹ نے اس سال جون میں از خود نوٹس لیا تھا۔ پولیس نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے تناظر میں مقدمہ درج کر کے مسعود الرحمان عباسی کو گرفتار کیا۔ مسعود الرحمان عباسی گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…