پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

معروف اداکار عابد فاروق عرف پروفیسر باغی انتقال کر گئے

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )معروف اداکارہ عابد فاروق عرف پروفیسر باغی لاہور میں انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عابدفاروق کو کچھ دن قبل برین ہیمرج ہوا تھا ۔ عابد فاروق شاعر، کالم نگار اور دانشور تھے۔معروف اداکار ٹی کے مقبول پروگرام ’ خبردار ‘ میں پروفیسر باغی کا کردار ادا کرتے رہے ہیں ۔ عابد فاروق کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے

اظہار افسوس کیا ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے معروف اداکار عابد فاروق عرف باغی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہا عابد فاروق کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا، عابد فاروق کالم نگار اور تجزیہ نگار بھی تھے جو اپنے طنزو مزاح اور تجزیہ نگاری کے منفرد انداز کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف اداکار عابد فاروق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کوجوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عابد فاروق مرحوم ورسٹائل اداکار تھے۔عابد فاروق نے بہترین پرفارمنس کی بدولت کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…