جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

31 دسمبر کی رات سے ہر شخص کا شناختی کارڈ ہی اس کا انصاف صحت کارڈ ہو گا

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر بہبود آ بادی پنجاب کرنل ر ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ 31 دسمبر کی رات سے ہر شخص کا شناختی کارڈ ہی اس کا انصاف صحت کارڈ ہو گا۔ پنجاب کے تمام شہری اور علماء کرام حکومت کی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ محکمہ بہبود آ بادی پنجاب کی جانب سے خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ میں امام و خطیب کی شمولیت کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئر کرنل ر ہاشم ڈوگر نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر مسعود مختر اور ڈائریکٹر جنرل عائشہ حمید،افسران اور علماء حضرات بھی کانفرنس میں شریک تھے۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اختر محمود بھٹی نے فلیگ شپ پراجیکٹ خاندانی منصوبہ بندی کے فروع میں امام اور خطیب کی شمولیت 2020-23 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 1300 علماء کرام کو اس پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جون 2021 تک ان امام اور خطیب نے 10679 جمعہ کے خطبوں میں شریعت کے مطابق منصوبہ بندی کے حوالے سے پیغام پہنچایا گیا ہے جبکہ 11939 افراد کو اب تک ان علماء کرام کی جانب سے کلینکل سروسز کے لئے ریفر بھی کی گیا ہے۔ صوبائی وزیر بہبود آ بادی کرنل ر ہاشم ڈوگر کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے حقوق کے ساتھ ساتھ ہم پر بچوں کے حقوق بھی لازم ہیں جسے معاشرے کے ہر بالغ فرد کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ میں مرد کے کردار کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے علماء کرام اور خطیب کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ وسائل اور آبادی میں توازن صحت اور خوشحالی کا ضامن ہے اور صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے لازم ہے۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ قرآن میں اللہ رب العزت کا حکم ہے کہ

ماں بچے کو دو سال تک اپنا دودھ پلائے جو اس کا حق ہے اور پیدائش میں وقفے کا قدرتی طریقہ ہے۔ اگر ماں ہی کمزور ہو گی تو بچے کا بنیادی حق دودھ بھی ادا نہ کر پائے گی۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔علماء کرام بہتر طریقے سے شادی شدہ اور بالغ مردوں تک بچوں کی پیدائش میں وقفے اور جنسی صحت سے متعلق پیغام کو پہنچا سکتے ہیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر بہبود

آ بادی کرنل ر ہاشم ڈوگر نے محکمہ کی جانب سے ” پراؤریٹائزنگ ریپروڈکٹو ہیلتھ رائٹس آف آل پیپل” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار کا بنیادی مقصد شادی شدہ جوڑوں کی تولیدی صحت اور جنسی حقوق پر روشنی ڈالنا تھا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر نائلہ الطاف کی جانب سے تولیدی صحت کے حوالے سے صوبے کی صورتحال، ٹارگٹس اور ادارے کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ سیمینار کے اختتام پر صوبائی وزیر بہبود آ بادی کرنل ر ہاشم ڈوگر کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…