بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ کو بڑا دھچکا ، اہم ترین شخصیات نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا ، اہم شخصیات نے پارٹی چھوڑدی ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک فلک شیراعوان نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ علاوہ ازیں 2چیئرمین اور ایک وائس چیئرمین سمیت پورے گروپ نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ ق لیگ میں شمولیت کے موقع پر ملک فلک شیر اعوان نے کہا ہے کہ

چودھری پرویز الہٰی کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے ق لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ ملک فلک شیر کی ق لیگ میں شمولیت پر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ ان کی شمولیت سے ہم اس حلقہ میں مضبوط ہوئے ہیں ۔ صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر کا کہنا تھا کہ 27دیہاتوں کیلئے سوئی گیس چودھری پرویز الہٰی نے دی تھی،ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر تنقید کرنا آسان ہے لیکن فنڈز لانا مشکل ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…