منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ چار ماہ بعد پاکستان پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن ہو جائے گا، شوکت ترین

datetime 9  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لئے اصلاحاتی اقدامات متعارف کرانے کے لئے پرعزم ہے۔ان کاکہنا تھا کہ آئندہ چار ماہ بعد پاکستان پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن ہو جائے گا، مشیر شوکت ترین نے پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام ’’معیشت پر مکالمہ 2021ء‘‘ سے کلیدی خطاب میں حکومت کی اقتصادی ترجیحات پر روشنی ڈالی ۔

شوکت ترین نے کہاکہ حکومت اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لئے اصلاحاتی اقدامات متعارف کرانے کے لئے پرعزم ہے، مشیر خزانہ نے کہاکہ اسٹریٹجک ترجیحات، کاروبار میں سہولت کاری، سرمایہ کاری کے مواقع، محصولات اور اخراجات کے منصوبوں کا واضح روڈ میپ ہے، اعلیٰ جامع اور پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جائے تاکہ معیشت کسی بھی صورتحال کو برداشت کر سکے۔ شوکت ترین نے کہاکہ دانشمندانہ مالیاتی اصلاحات نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بہتر بنانے اور محصولات کی پیداوار کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے، ٹیکس کی وصولی میں اضافہ اور ٹیکس کی بنیاد کو بڑھانا حکومت کے مالیاتی ایجنڈے کے اہم مقاصد تھے۔ مشیر خزانہ نے برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ترجیحی شعبوں جیسے زراعت، آئی ٹی اور صنعت کی جدید کاری کی نشاندہی کی۔ مشیر خزانہ نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے گئے ہیں، حکومت ملک میں برآمدات پر مبنی صنعت کاری کو فروغ دینے کے لئے “میک ان پاکستان” پالیسی پر بھرپور طریقے سے عمل پیرا ہے۔مشیر خزانہ نے سماجی تحفظ کے پروگراموں کے ذریعے پسماندہ افراد کی مدد کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ شوکت ترین نے کہاکہ اقدامات کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کو بااختیار بنا کر ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مالی سال 2022ء میں جی ڈی پی ہدف سے زیادہ بڑھے گی اور درمیانی مدت میں اس کی رفتار برقرار رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…