جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

سٹاک ایکسچینج نہیں حکومت کی معاشی پالیسی اور اقدامات کریش ہوئے ہیں، شہباز شریف

datetime 2  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج نہیںموجودہ حکومت کی معاشی پالیسی اور اقدامات کریش ہوئے ہیں ،

ایک روز حکومت نے کامیابیوں کے دعوے کئے اگلے ہی روز سٹاک ایکسچینج میں بلڈ باتھ ہوگیا ،سٹاک ایکسچینج میں 2000 پوائنٹس کا گرنا سرمایہ کاروں کے معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوبنے کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں ،خبردار کیا تھا کہ تجارتی خسارہ، شرح سود میں اضافہ معیشت کی جان لے گا ،غیرملکی قرض کا تاریخی بوجھ روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا نتیجہ یہی نکلنا تھا ،ملک پر نازل بربادی سے نجات حاصل نہ کی تو اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیا چگ گئیں کھیت پوری قوم پڑھ رہی ہو گی ،یہ ہی ڈگر رہی تو خاکم بدہن پاکستان کا کیا ہوگا، اس تباہی کو اب رکنا چاہیے، یہ قومی سلامتی کا سوال ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…