جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے، شہباز شریف

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے، ملک کو معاشی کھائی میں دھکیل دیا گیا ہے، جلد کچھ نہ کیاگیا تو واپسی بھی ناممکنات میں سے ایک مسئلہ بن جائے گی۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے

ایک بیان میں کہا کہ ڈالر کی تاریخی بلندی اور روپے کی گرتی قدر معاشی پالیسی درست نہ ہونے کا ثبوت ہے، ملک میں عوام کی منتخب حکومت ہوتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔شہباز شریف نے کہا کہ جب وزارت خزانہ مشیر خزانہ کی تردید کرے اور جھوٹے اعداد و شمار دیئے جائیں تو معیشت کا ایسے ہی دھڑن تختہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ تجارتی خسارہ ملکی معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں، کرنٹ اکائونٹ خسارے کی بلند ترین سطح معاشی غلط سمت کی دلیل ہے، قرض، مہنگائی، خسارے، ڈالر ہر چیز ریکارڈ توڑ چکی ہے۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ڈالر کی تاریخی بلندی کو معاشی تباہی کے طوفان کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی پرواز مہنگائی کی جلتی آگ پر تیل کا کام کررہی ہے، خدارا آنکھیں کھولی جائیں، وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشی تباہی سے ایسا طوفان آئے گا جس میں فیٹف اور دیگر مسائل بھول جائیں گے، محب وطن قوتیں معاشی تباہی پر حب الوطنی کے جذبے سے سوچ بچار کریں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…