جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان میں عمران نیازی کی بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے واضح کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کی فسطائیت اور آئین دشمنی کو چیلنج کریں گے،موجودہ حکومت عوام کے سامنے رسوا ہوچکی ہے، اب آئین پر حملہ آور ہے، عمران نیازی کی پاکستان میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے،اپوزیشن کے اتحاد اور جذبے کو سراہتا ہوں، اپوزیشن کی جدوجہد رنگ لائے گی،

آئین اور عوام کو ریلیف دلائے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے زیر صدارت ہوا جس میں پارٹی سینئر قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں مشترکہ اجلاس میں حکومت کے قانون سازی بلڈوز کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کی فسطائیت اور آئین دشمنی کو چیلنج کریں گے۔اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے حکومتی قانون سازی عدالت میں چیلنج کرنے پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اظہار مذمت کیا گیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انتخابی اصلاحات اتفاق رائے کے بغیر ہوئیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ آئین حکومتی قانون سازی کو قانونی نہیں مانتا، فرمان عمران نیازی مسترد کرتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ عوام پر مہنگائی کی بمباری کرنے والی حکومت نے پارلیمنٹ پر خود کش حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کے سامنے رسوا ہوچکی ہے، اب آئین پر حملہ آور ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا بیان حکومتی قانون سازی، ای وی ایم کے غلط ہونے کا ثبوت ہے، عمران نیازی کی پاکستان میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایل پی جی، آٹا، چینی، دوائی، بجلی گیس عوام کی پہنچ سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو حکومت ایک کلو آٹا، چینی اور سلنڈر سستا نہیں کرسکتی،

وہ نیا گھر دینے کی بات کرکے غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے اتحاد اور جذبے کو سراہتا ہوں، اپوزیشن کی جدوجہد رنگ لائے گی، آئین اور عوام کو ریلیف دلائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ظالم، عوام دشمن اور قانون شکن حکومت کا ساتھ دینے والے عوام کے مجرم ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…