اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اچانک ایک دن کی چھٹی پر چلے گئے۔معمولی کے مطابق زیر سماعت تمام مقدمات کی سماعت منسوخ کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ جمعرات کے روز عدالت نہ آئے اور نجی مصروفیات کی وجہ سے عدالت سے ایک روز کے لیے تعطیل پر چلے گئے جس کی وجہ سے ان کی عدالت میں زیر سماعت اہم مقدمات کی سماعت منسوخ کر دی گئی ان مقدمات کی سماعت کے لیے رجسٹرار آفس سے نئی تاریخیں دی جائیں گی۔