بابر اعظم ، ویرات کوہلی کے مزید 2 ریکارڈز توڑنے سے محروم

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

دبئی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ویسے تو بھارت کے ویرات کوہلی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں تاہم وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں کوہلی کے مزید 2 ریکارڈز توڑنے سے محروم رہ گئے۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اور سب سے زیادہ رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں نہ توڑ سکے۔ویرات کوہلی نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 6 اننگز میں 319 رنز بنائے تھے جبکہ اسی ورلڈکپ میں 4 نصف سنچریاں بھی اسکور کی تھیں۔ بابراعظم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 56 رنز درکار تھے مگر وہ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔39 رنز پر آؤٹ ہونے کی وجہ سے بابر سب سے زیادہ رنز اور ایک ورلڈکپ ایونٹ میں سب سے زیادہ ففٹی کا ریکارڈ نہ توڑسکے لیکن اگر پاکستان سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے دیتا ہے تو فائنل میں بابر اعظم کے پاس کوہلی کے یہ دونوں ریکارڈز توڑنے کا ایک اور موقع ہوگا۔واضح رہے کہ میتھو ہیڈن نے بھی 2008 میں 4 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ بابر اعظم نے بھی ایک ایڈیشن میں 4 نصف سنچریاں کر رکھی ہیں۔ پاکستان سیمی فائنل میں ہارا تو اگلے ایڈیشن تک یہ دونوں ریکارڈز کوہلی کے پاس ہی رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…