بدھ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2024 

آسٹریلیا نے پاکستان سے فتح چھین لی

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا سیمی فائنل میں جیت کی فائنل میں پہنچ گیا، پاکستان نے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو جیتنے کے لئے 177 رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا، شاہین شاہ آفریدی نے ایرون فنچ کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کر دیا وہ کوئی رنز نہ بنا سکے، ڈیوڈ وارنر نے اچھی بیٹنگ کی اور 30 گیندوں پر 49 رنز بنائے

انہیں شاداب خان نے آؤٹ کیا، مچل مارش نے 28 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر آصف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اسٹیون اسمتھ بھی شاداب خان کا شکار بنے انہوں نے 5 رنز بنائے ان کا کیچ فخر زمان نے پکڑا، میکسویل بھی شاداب کا شکار بنے انہوں نے سات رنز بنائے اور حارث رؤف نے ان کا کیچ پکڑا، آسٹریلیاکی جانب سے مارکس سٹوئنس اور میتھیو ویڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں نے بالترتیب 40 اور 41 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، آسٹریلیا نے یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم نے 34 گیندوں پر 39 رنز بنائے اور زمبا کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 71 رنز تھا، محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے وہ سٹارک کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آصف علی کوئی سکور نہ بنا سکے، شعیب ملک صرف ایک رنز بنا سکے انہیں سٹارک نے بولڈ کیا، فخر زمان نے تیز رفتاری سے رنز بنائے انہوں نے 55 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پیٹ کمنز اور آدم زمپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں بابر اعظم نے دو اعزاز اپنے نام کئے ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین اڑھائی ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا جو اس سے قبل ویرات کوہلی کے پاس تھا، واضح رہے کہ انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے اس طرح اب فائنل میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ٹینگ ٹانگ


مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…