ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

چینی 150 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)چینی کی قیمت نے اونچی اڑان بھری ہے، اس کی ایکس ملز قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس کی وجہ سے ملک میں چینی 150 روپے فی کلو تک میں بھی فروخت ہونے لگی۔پشاور کی ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد صدر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہول

سیل میں چینی 140 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ اس کی ریٹیل قیمت 145 سے 150 روپے فی کلو تک ہو گئی ہے۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہول سیل میں چینی کی قیمت 138 روپے کلو ہو گئی۔کراچی میں چینی کی ایکس ملز قیمت گزشتہ شب تک 130 روپے کلو تھی جو اب 136 روپے کلو ہو گئی ہے۔شہرِ قائد میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران چینی کی ایکس ملز قیمت 38 روپے فی کلو بڑھ چکی ہے، جبکہ ایکس ملز قیمت میں اضافے کے ساتھ ہول سیلز میں چینی کی قیمت 138 روپے کلو ہو گئی۔کراچی میں ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت کا اضافہ نئی خریداری پر منتقل ہو گا، حالانکہ ریٹیل سطح پر چینی کی فروخت 130 روپے فی کلو ہے۔لاہور کے مارکیٹ ذرائع کے مطابق تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، لاہور کی اکبری منڈی میں چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے ہو گئی۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں پرچون میں چینی 140 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے، گزشتہ

روز تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 126 روپے فی کلو تھی۔مارکیٹ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چینی کے ڈیلرز نے ناجائز منافع کمانے کے لیے مصنوعی قلت پیدا کی ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا مزید اضافہ ہوا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی قیمت 124 سے بڑھ کر 129 روپے

فی کلو ہو گئی ہے، یہاں گزشتہ روز چینی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔مارکیٹ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2 روز قبل کوئٹہ میں چینی 113 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی تھی۔سکھر ملک کی دیگر شہروں کی طرح سکھر کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی 135سے 140روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے جبکہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 127 روپے فی کلو خرید جاری ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 کلو چینی کی بوری پر 4 دن میں 17 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے اور 4900 میں 50 کلو کی بوری کی 6600 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…