جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

برطانیہ میں خالصتان پر ریفرنڈم، مودی بورس جانسن سے ملاقات میں پھٹ پڑے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

گلاسگو (آن لائن )بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے لندن میں ہونے والے ریفرنڈم نے نریندر مودی کو پریشان کردیا۔اسکاٹ لینڈکے شہرگلاسگو میں ہونے والی عالمی موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں

مودی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سامنے پھٹ پڑے اور برطانیہ میں خالصتان پر ہونے والے ریفرنڈم میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تجارت کے بجائے خالصتان کا موضوع ہی حاوی رہا۔ملاقات میں مودی نے بورس جانسن کے سامنے خالصتان پر ریفرنڈم کا معاملہ اٹھایا جس کے بعد اتفاق ہوا کہ دونوں کے قومی سلامتی کے مشیران اس معاملے پر مل کر مسئلے کی نشاندہی کریں گے۔بھارتی سیکرٹری خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہیکہ بھارت اور برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر رواں ماہ کے آخر میں ملاقات کریں گے جس میں برطانیہ میں سرگرم خالصتان کے رہنماؤں کے بارے میں بات کی جائیگی۔بھارتی سیکرٹری خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے ا?یا ہے جب 2 روز قبل برطانیہ میں خالصتان کے حوالے سے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سکھ رہنماؤں کے مطابق تقریباً 30 ہزار افراد نے ریفرنڈم میں حصہ لیا،سکھ رہنماؤں کا کہنا تھاکہ بھارتی دباؤ کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…