ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان اور جرمنی کے درمیان تقریباً 13 کروڑ یورو کے مالی تعاون کا معاہدہ

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں مالیاتی ترقیاتی منصوبوں کے لیے پاکستان اور جرمنی کے درمیان 12 کروڑ 90 لاکھ یورو کے مالی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فنڈز پاکستان میں مختلف منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے جن میں ڈیجیٹل گورننس، سماجی تحفظ،

اسٹارٹ اپ کو فروغ، سولر توانائی کے استعمال میں اضافہ، نجی شعبہ صحت میں خواتین کے لیے ملازمت اور ہائیڈرو پاور اور قابل تجدید توانائی کی ترقی شامل ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے جرمنی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی طویل المدتی ترقیاتی شراکت دار ہیں اور میں ترقیاتی تعاون کے 60 سال مکمل ہونے پر دونوں فریقین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔معاہدے پر دستخط سے قبل دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان ترقیاتی تعاون سے متعلق مذاکرات ہوئے۔مذاکرات میں سیکریٹری اقتصادی امور میاں اسد حیاالدین نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ جرمن وفد کی قیادت وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی میں ایشیا کی کمشنر گیسیلا ہمرشمیت نے کی۔مذاکراتی اجلاس میں جرمن دفتر خارجہ، کے ایف ڈبلیو، جی آئی زیڈ اور وفاقی ادارہ برائے جیو سائنسز و قدرتی وسائل (بی جی آر) کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔دونوں فریقین نے موجودہ ترقیاتی تعاون کا جائزہ لیا اور 1961 سے مختلف شعبہ جات میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔مذاکرات کے نتیجے میں جرمنی کی جانب سے مستقبل میں پاکستان میں ترقیاتی تعاون کے لیے موجودہ منصوبوں میں مزید 12 کروڑ 90 لاکھ یورو شامل کرنے کا عزم کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…