ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بہن شہناز لالہ رخ خان کی ایک ان دیکھی ویڈیو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔بھارتی میڈیا میں شاہ رخ کی بہن شہناز لالہ رخ کی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر کرسی پر بیٹھے حیران و پریشان دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاہ رخ کی بہن کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔شاہ رخ کی بہن کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہوئے اور کچھ صارفین نے کہا کہ یہ اداکار کی بہن کی نجی زندگی ہے لہٰذا فوٹو گرافرز کو ایسی ویڈیوز شیئر نہیں کرنی چاہئیں۔