منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

شامی کی حمایت اور پے در پے شکست، کوہلی کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں ملنے لگیں

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی ٹیم مسلسل دو میچ ہار چکی ہے، پہلے میچ روایتی حریف پاکستان سے 10 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ

میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے ہاری ہے۔ہندو انتہا پسندوں نے پاکستان کے خلاف شکست کا ذمہ دار بھارتی بولر محمد شامی کو قرار دیا تھا اور ساتھ ہی انہیں‘غدار’قرار دیا۔ بعد ازاں بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے محمد شامی کی حمایت میں ٹوئٹس کیں تھیں۔دوسرے میچ میں شکست اور بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ویرات کوہلی کی فیملی کو دھمکیاں ملنا شروع ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی سے زیادتی کی دھمکیاں دی گئی ہیں جبکہ کوہلی کے خلاف ٹرینڈ بھی بنایا گیا۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویرات کوہلی کی بیٹی کو زیادتی کی دھمکیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر و سابق کپتان انضمام الحق نے بھی کوہلی کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی ٹیم کی شکست پر انتہاپسند ہندو آپے سے باہر ہوجاتے ہیں اور ماضی میں بھی بھارتی کھلاڑیوں کے گھروں پر حملے کیے گئے تھے۔گزشتہ سال بھی انڈین پریمیئر لیگ میں شکست پر مہندرا سنگھ دھونی کی ننھی بیٹی کو بھی زیادتی کی دھمکی دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…