بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

بھارت میں بھی پٹرول کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، مسلسل تیسرے دن اضافہ

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021 |

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں جس کے بعد عوام کا صبر جواب دے گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں چڑھاؤ جاری رہنے کے دوران بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز مسلسل تیسرے دن 35-35 پیسے فی لٹر کا اضافہ ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں پٹرول 35 پیسے فی لیٹر سے

بڑھ کر105.49 روپے فی لٹر اور ڈیزل 94.22 روپے فی لٹر ہوگیا ہے، اس سے قبل پیر کو مسلسل ساتویں دن پٹرول 30 پیسے فی لٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا تھا۔اس کے بعد دو دن تک قیمتی برقرار رہیں لیکن دوبارہ قیمتوں میں اضافہ کا دور شروع ہوگیا۔ اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 111.43 روپے اور ڈیزل 102.15 روپے فی لٹر ہو گیا ہے۔مدھیا پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 114.09 روپے فی لٹر اور ڈیزل 103.40 روپے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ جھاڑکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک ساتھ سنچری بنانے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ رانچی میں پٹرول 99.92 روپے فی لٹر اور ڈیزل 99.44 روپے فی لٹر تک پہنچ گیا ہے تاہم رانچی میں پٹرول اب بھی پورے ملک میں سب سے سستا ہے۔ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پیٹرول کی قیمت 100 روپے فی لٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں ڈیزل بھی اب سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے، کچھ شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔اس مہینے میں اب تک ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 16 دنوں میں سے 13 دن اضافہ ہوا ہے، رواں ماہ اب تک پٹرول 3.85 روپے فی لٹر اور ڈیزل 4.35 روپے فی لٹر مہنگا ہوچکا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی اونچی سطح پر برقرار ہے، امریکا میں ہفتے کے آخر میں خام تیل میں اضافہ ہوا،

اس دوران برینٹ کروڈ 0.86 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 84.86 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ امریکی خام تیل 1.17 ڈالر اضافے کے ساتھ 82.28 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.49 روپے فی لٹر اور ڈیزل 94.22 روپے فی لٹر تک پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…