جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

کورونا وائرس کیسے پھیلا ؟ ایک اور نظریہ سامنے آگیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی)کورونا وائرس پھیلنے کا سبب اب تک سامنے نہیں آسکا،لیکن ایک نیاخیال سامنے آگیا ہے جس کے مطابق عالمی وبا شروع ہونے سے ایک دہائی قبل ہی چین میں کورونا کی شناخت ہوگئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی بائیو سائنس ریسورس پروجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر

ڈاکٹرجوناتھن لیتھم کا کہنا تھاکہ کوویڈ19 وائرس کی بتدریج نشو نما یہ وبا پھیلنے سے 10 سال پہلے بیمار چینی کان کنوں کے جسم میں ہوئی تھی ۔ڈاکٹرجوناتھن لیتھم کے مطابق کان کنوں کی پراسرار بیماری کی جانچ کے لیے نمونے ووہان میں ماہرین کو تحقیق کے لیے بھیجے گئے تھے جہاں سے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا۔ڈاکٹر جوناتھن نے بتایا کہ چینی کان کن نمونیا جیسی بیماری سے شدید بیمار ہوئے تھے، جن میں سے 3 ہلاک اور باقی 6 ماہ تک اسپتال میں زیرعلاج رہے، اس حوالے سے ایک چینی محقق نے کہا تھا کہ کان کنوں کی ہلاکت سارس جیسے وائرس سے ہوئی۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے مختلف نظریات سامنے آتے رہیں جن میں سب سے معروف خیال یہ ہےکہ کورونا وائرس ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا جہاں چمگادڑوں سمیت کئی جانوروں کو فروخت کیا جاتا ہے،اور یہ وائرس چمگادڑوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا ، تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت سامنے نہیں آسکا ہے۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…